ابوالخیر محمد زبیر کی سمیع الحق سے ملاقات،بڑا اتحاد تشکیل دینے پر اتفاق

ابوالخیر محمد زبیر کی سمیع الحق سے ملاقات،بڑا اتحاد تشکیل دینے پر اتفاق

پشاور(آن لائن)جمعیت علما ئے پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو آئی (س) کے امیرمولانا سمیع الحق سے ملاقات کی اس موقع پر پیر ناصر جمیل ہاشمی ،عبدالرحمن مکی ،شیخ محمد یعقوب اورعبدالحمید بھی موجود تھے ملاقات میں متحدہ مجلس عمل کی بحال کے سلسلے میں غوروخوض ہوا۔صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں کونسل میں شامل بہت سی جماعتوں نے کہا ہے کہ وہ بھی الیکشن میں حصہ لیں گی، اگر تمام مذہبی جماعتوں کا اتحاد بنایا جائے تو یہ زیادہ مفید ثابت ہوگامولانا سمیع الحق نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتیں پہلے ہی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکی ہیں دونوں قائدین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ایک بڑا اتحاد تشکیل دیا جائے جس میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ پر یقین رکھنے والی دینی اور سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے، سکیولر لبرل عناصر کے خلاف ملکر الیکشن لڑا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر