شمالی وزیرستان:خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

شمالی وزیرستان:خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

دتہ خیل(آئی این پی ) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی،نومولود بچوں میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ،ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے ر ہا ئشی حزب اللہ خان اپنی بیوی کو تشو یشناک حالت میں بنوں نجی کلینک لائے، خاتون نے کلینک میں 5 بچوں کو جنم دیا، نومولود بچوں میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، گھر میں 5بچوں کی ولادت پر بچوں کے والدین اور خاندان والے بہت خوش ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے ماں او ر بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔واضح رہے 5روز قبل لاہور کے علاقے منڈی احمد آباد کی رہائشی خاتون نے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں5بچوں کو جنم دیا تھا، نوزائیدہ بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھے۔

مزید : صفحہ آخر