چارتھانوں کے ایس ایچ اوز انٹیلی جنس کورس کیلئے جائیں گے

چارتھانوں کے ایس ایچ اوز انٹیلی جنس کورس کیلئے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) لاہور پولیس کے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ایک تھانے کا انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے لازمی قرار دیا جانے والا انویسٹی گیشن انٹیلی جنس کورس کرنے آئندہ دو روز میں جائیں گے ، کورس کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ سب انسپکٹر حسنین فاروق ، ایس ایچ او تھانہ مزنگ سب انسپکٹر محمد عرفان ، ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹاؤن سب انسپکٹر محمد علی ، ایس ایچ او تھانہ شیرا کوٹ عاصم جہانگیر اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سمن آباد محمد خرم شامل ہیں ، مذکورہ سب انسپکٹرز کورس مکمل کرنے کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے پھر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پائیں گے ۔

مزید :

علاقائی -