مختلف تھانوں کی گٹکا فروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ 5گرفتار

مختلف تھانوں کی گٹکا فروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ 5گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) ایس پی سٹی محمد عالد میمن کی ہدایت پر سٹی ڈویژن پولیس کے مختلف تھانوں کی گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائیاں،5ملزمان گرفتار ، 500پیکٹ گٹکے سمیت لیکوئیڈ فام گٹکا بھی برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رنگ محل ،مصری شاہ،موچی گیٹ اور اکبری گیٹ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 5 گٹکا فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 500 پیکٹ گٹکا اور بھاری مقدار میں لیکوئیڈ فام گٹکا برآمد کر لیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انھیں متعلقہ تھانوں کی حوالاتوں میں بند کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -