1122ایمر جینسی موٹر سائیکل سروس کا ناجائز استعمال شروع

1122ایمر جینسی موٹر سائیکل سروس کا ناجائز استعمال شروع
 1122ایمر جینسی موٹر سائیکل سروس کا ناجائز استعمال شروع

لاہور(خبرنگار)ریسکیو 1122 ایمرجنسی موٹر سائیکل سروس کا ناجائز استعمال منظر عام پر آگیا ہے ،ریسکیواہلکاروں نے اپنے دوستوں کو موٹر سائیکلوں پرجھولے دینا شروع کر دیئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روزایک ویڈیو منظر عام پرآئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو 1122کی جانب سے چند روز قبل متعارف کروائی جانے فلی اکیوپڈ موٹر سائیکل پر ایک سول پینٹ شرٹ میں ملبوس اہلکار اس موٹر سائیکل پر فیروز پور روڈ شمع چوک پر گھوم رہا ہے اور بعد میں جب وہ ایک پان سگریٹ کی دکان کے سامنے پہنچتا ہے تو وہاں سے ریسکیو 1122کی وردی میں ملبوس محمد افضل نامی اہلکار نکل کر اس سے گفتگو شروع کر دیتا ہے ۔جبکہ بنائی جانے والی فوٹیج کا علم ہونے پر وہ دونوں ویڈیو بنانے سے منع کرنے لگے ۔یادرہے کہ چند روز قبل ایل او ایس پنجاب سروسزایمرجنسی ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی موجودگی میں فلی اکیوپڈ موٹر سائیکلوں پر مبنی شہر کی تنگ گلیوں اور ٹریفک جام کے دوران بروقت طبی امداد فراہم کر نے کیلئے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تھیں لیکن چند روز بعد ہی اسی پنجاب سروسزایمرجنسی ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹرکے قریب اس طرح کی غفلت منظر عام پر آگئی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...