پولیس نے پتنگ بازوں کے بھاگنے پر انکے والدین کو’’دَھر‘‘ لیا

پولیس نے پتنگ بازوں کے بھاگنے پر انکے والدین کو’’دَھر‘‘ لیا

لاہور ( خبر نگار ) پولیس نے اصل پتنگ باز آگے پیچھے ہونے پر اُن کے والدین کو ’’دھر‘‘لیا ۔ جس میں پولیس نے ایک پتنگ باز اور تین پتنگ بازوں کے والدین کو بھی حوالات میں بند کر دیا ۔ اور پولیس نے کارروائی ظاہر کر دی کہ یہ باریش عمر کے افراد بھی پتنگ بازی کر رہے تھے۔جس میں پولیس کا کہنا ہے کہ 11پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابقڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے جس پر شہر میں09مقدمات درج کرکے 11ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ملزمان کے قبضہ سے40سے زائد پتنگیں، 6چرخیاں اور 07پنی ڈور برآمدکرلی جبکہ شیراکوٹ نے اصل پتنگ بازو ں کے آگے پیچھے ہونے پر ان کے والدین کو بھی حوالات میں بند کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔والدین اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔اور والدین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

مزید : علاقائی