فیکٹری ایریا:دکان میں آتشزدگی ، ایک کروڑ کا سامان جل گیا

فیکٹری ایریا:دکان میں آتشزدگی ، ایک کروڑ کا سامان جل گیا

لاہور(خبرنگار)فیکٹری ایریا کے علاقہ بینک اسٹاپ کے قریب الیکٹرونک کی دکان میں بجلی کے شارٹ سر کٹ کے باعث آ گ لگنے سے ایک کروڑ مالیت کا سامان جل گیا۔ عملہ فائر بر یگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا کسی بھی جا نی نقصان کی اطلاع نہ تھی ،بتایا گیا ہے کہ رات گئے فیکٹری ایریا کے علاقہ بینک سٹاپ مین پر واقعہ طارق نا می شخص نے الیکٹرو نک کے سامان کی دکان اور گودام بنا رکھا ہے ۔گز شتہ رات گئے اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔عملہ فائر بر یگیڈ نے ایک گھنٹے بعد آ گ پر قابو پا لیا ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا جا نی نقصان نہ ہوا ہے ۔

مزید : علاقائی