اب گو زرداری گو ہوگا

اب گو زرداری گو ہوگا
اب گو زرداری گو ہوگا

  

سیہون(آئی این پی ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں، سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے، اب گو زرداری گو مہم شروع ہونے جارہی ہے۔سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان جس مسئلے کے حل کے لئے آواز اٹھاتے ہیں اسے حل کرنے تک سکون سے نہیں بیٹھتے، دھاندلی کے مسئلے پر 4 دن دھرنا دینا تھا لیکن 126 دن بیٹھے رہے، پاناما کے مسئلے کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا اب سندھ سے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کا وقت آگیا ہے۔عارف علوی نے کہا کہ سندھ کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں یہاں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں لوگ اب روایتی سیاست سے تنگ آکر تبدیلی چاہتے ہیں اور سندھ میں تبدیلی صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں، اب اگلی باری گو زرداری گو ہونے جارہا ہے ہم سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے۔

مزید : صفحہ آخر