30لاکھ کی چوری پر 5لاکھ 75ہزار کا مقدمہ درج

30لاکھ کی چوری پر 5لاکھ 75ہزار کا مقدمہ درج

لاہور (خبرنگار)مناواں پولیس کی پھرتیاں ، 30لاکھ روپے کی چوری کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر 5لاکھ 75ہزار روپے چوری کا مقدمہ درج ، شہری نے اعلی حکام سے پولیس کی جانب سے خود ساختہ ایف آئی آر کے اندراج نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔بتایا گیا ہے کہ مناواں کے علاقہ کے رہائشی عباس احمد کے گھر سے نامعلوم چور نقدی ، موبائل اور زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گئے جس پر شہری کی جانب سے تھانہ مناواں میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیتے ہوئے پولیس کو مجموعی طور پر نقصان 30لاکھ روپے بتایا لیکن پولیس کی جانب سے اپنی طرف سے خودساختہ ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس میں شہری کا نقصان 30لاکھ کی بجائے 5لاکھ 75ہزار روپے لکھ دیا ہے جس پر شہری کی جانب سے شدید احتجاج کر تے ہوئے افسران بالا سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...