سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے

سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے

لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا قومی سلامتی کے معاملات آرمڈ فورسز کا کردار ہمیشہ شاندار رہا ہے،ملک و قوم کی سلامتی اور بقاء کے لئے سیاسی اور عسکری قیادت فولادی عزم کے ساتھ ایک پیج پر کھڑی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے فوجی و سول افسران کے اعزاز میں دی گئی اعشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پیک ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے کی خوشحالی کے لئے بھی سود مند ثابت ہو۔۔دریں اثناء گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں بلاسود قرضے فراہم کرنے والی تنظیم ’’اخوت‘‘ کے زیر اہتمام فنڈریزنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آدمی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا یہ تو دُنیا نے تفریق پیدا کی ہے ، اصل حقیقت خدمتِ انسانیت ہے اور یہ ایسا جذبہ ہے جس میں کسی اختیارات کی ضرورت نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اخوت کے زیر اہمتام قائم ہونے والی ’’اخوت یونیورسٹی ‘‘کی تکمیل سے ہزاروں غریب طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...