وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، نوٹس نہ لیا گیا تو استعفے دیدیں گے: فاروق ستار

وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، نوٹس نہ لیا گیا تو استعفے دیدیں ...

کراچی(آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے کسی سینیٹر ، ایم این یا ایم پی اے نے ہماری مرضی کے بغیر کوئی کام کیا توسینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے ، وفاداریوں کی تبدیلی ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے ، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ،شہری آبادی کی سینیٹ میں نمائندگی ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ، فیصلے کی گھڑی آگئی فیصلے کرنے پڑیں گے ، ایم کیو ایم پاکستان کو درپیش حالات کا احوال عوام کو بتانا چاہیے تھے ، موجودہ حالات میں حکمت عملی سے میڈیا اور عوام پر دباؤ سے متعلق بھی ثبوت نہیں ہیں ، ابتداء میں جانے والے ارکان وفاداریوں کی تبدیلی ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے ۔

فاروق ستار

 

مزید : صفحہ آخر