قوم چیئرمین نیب سے نواز شریف ہی نہیں پانامہ کے ہر ملزم کا احتساب چاہتی ہے: سراج الحق

قوم چیئرمین نیب سے نواز شریف ہی نہیں پانامہ کے ہر ملزم کا احتساب چاہتی ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام عزم نو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ہم پاکستان کو ایک عظیم اور سپر اسلامی طاقت بنائیں گے، 2018 ء کا الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہیے ،الیکشن ملتوی کرنے سے ملک بہت بڑے بحران سے دوچار ہوسکتاہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ا حتساب کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے ، صر ف نوازشریف کے احتساب پر قوم مطمئن نہیں ،قوم پانامہ کے ہر ملزم کا احتساب چاہتی ہے، نوازشریف حکومت نے چار سالوں میں چودہ سو 80 ارب روپے کاقرضہ لیا لیکن لاہور کے علاوہ پورے ملک اور پنجاب کی سڑکیں موہن جوڈارو کا نقشہ پیش کررہی ہیں ، ان لوگو ں نے تمام پالیسیاں امریکہ کو خوش رکھنے کے لیے بنائیں ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا لیکن غریب کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ خلفائے راشدین عدالتوں میں پیش ہوتے تھے مگر نااہل وزیراعظم کی شہزادی عدالت میں پیش ہونا اپنی توہین سمجھتی ہے ، پوری قوم نیب کی طرف دیکھ رہی ہے، اگر موجودہ چیئرمین نیب نے بھی سابقہ چیئرمینوں کا رویہ اپنایا تو پھر عوام اٹھیں گے اور حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گے ، اس انقلاب کو روکنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولہ اپنی ذات کے حصار سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ۔ ملک میں ایک بار پھر بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ نوازشریف خاندان 35 سال سے حکمران ہے مگر لاہوریوں کو صاف پانی تک میسر نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پورا نظام اسٹیٹس کو کے نرغہ میں ہے۔لیاقت بلوچ نے عزم نو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ عظیم الشان عزم نو کنونشن اس بات کا پیغام دے رہاہے کہ جماعت اسلامی لاہور میں زندہ ہے اور تمام طبقہ ہائے زندگی کی نمائندہ جماعت ہے ۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -