جمشید دستی کا بھائی سرکاری لکڑی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمشید دستی کا بھائی سرکاری لکڑی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
 جمشید دستی کا بھائی سرکاری لکڑی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  

مظفرگڑھ(آئی این پی ) قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف سرکاری لکڑی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں سول لائنز پولیس نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بڑے بھائی مشتاق دستی کو 2ساتھیوں سمیت لکڑی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لکڑی چوری کرنے کی اطلاع فاریسٹ گارڈ نے دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے سرکاری لکڑی قبضے میں لے لی ہے۔مشتاق دستی کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے تھانہ سول لائنز کا گھیرا کرلیا اور ملزمان کو چھڑانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سرکاری لکڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ تینوں ملزمان پہلے ہی درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔

مزید : صفحہ آخر