میاں نواز شریف کا سیاسی کھیل ختم ہو چکا: قمر زمان کائرہ

میاں نواز شریف کا سیاسی کھیل ختم ہو چکا: قمر زمان کائرہ

اوکاڑہ(آن لائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا سیاسی کھیل ختم ہوچکا ہے قوم لوٹ مار کرنیوالوں کو پہچان چکی ہے، پیپلز پارٹی کسی چور کو بھاگنے نہیں دیگی بلکہ ان سے پائی پائی وصول کریگی، کرپٹ حکمرانوں سے قوم عاجز آچکی ہے اور آئندہ ان کے کسی فریب میں نہیں آئے گی پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور حقیقی ترقی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوام کو فریب دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔شریف برادران کی سیاست دفن ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہو چکا۔ ۔ملک کی باشعور عوام سچ اور جھوٹ میں تمیز جانتی ہے۔ اب عوام کا کام ہے کہ مسلم لیگ ن اور عوامی حقوق کے غاصب خاندان کو اپنے ووٹ کے ذریعے 2018کے انتخابات میں شکست دیں۔

کائرہ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...