پاکستان واپسی کا شیڈول تبدیل ، نواز شریف اچانک سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع

پاکستان واپسی کا شیڈول تبدیل ، نواز شریف اچانک سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ...
 پاکستان واپسی کا شیڈول تبدیل ، نواز شریف اچانک سعودی عرب پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں متوقع

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان آنے کے بجائے اچانک سعودی عرب پہنچ گئے، دوروز قیام کے بعد پاکستان آئیں گے اور احتساب عدالت میں پیش ہو نگے ۔نجی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا شیڈ ول دوسری مرتبہ تبدیل کیا اور گزشتہ روزلندن سے دوروزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ جدہ میں مقیم اپنی والدہ سے ملا قا ت کرنے کے علاوہ ان کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کیلئے مکہ مکرمہ جائیں گے ،ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا سابق وزیر اعظم کا یہ دورہ سیاسی نہیں،البتہ اعلیٰ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ،ذرائع کا کہنا تھا سابق وزیر اعظم دوروز سعودی عرب میں قیام کے بعد سابقہ شیڈول کے مطابق پاکستان آئیں گے اور احتساب عدالت میں 24اکتوبر کو پیش ہوں گے۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول