نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیاگیا انتقام نہیں ، حساب لیں گے،زرداری

نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیاگیا انتقام نہیں ، حساب لیں گے،زرداری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالتوں کی توہین نہیں کر رہے بلکہ وہ عدالتوں سے محاذ آرائی اختیار کر رہے ہیں ،وفاقی حکومت نے سندھ میں نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیا ،2018ء4 میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور ہم ان سے سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ن لیگ کے دور اقتدار کا حساب لیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام’’ پاکستان کھپے ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی اقتصادی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،پاکستانی روپے کی قدر کم ہورہی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی ختم ہو رہے ہیں۔ اس وقت ہمیں افغانستان اور ایران کو سستی گندم اور چینی فراہم کرنی چاہئے اور زراعت کو فروغ دے کر ملکی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنا چاہیے۔ چین کے ساتھ سی پیک پر کام ہو رہا ہے ہمیں چاہیے کہ چین کو ہم زرعی اجناس برآمد کریں۔ آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کا سارا انحصار آب پاشی پر ہے، ہمارے دور میں پانی کی اتنی قلت نہیں تھی ، سردیوں میں پانی ذخیرہ نہ کرکے ہم بہت زیادہ ظلم کر رہے ہیں

زرداری

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...