وزیر اعظم کی جنگی ہیلی کاپٹر ٹی 129کی تجرباتی پرواز ، خریداری کیلئے بات چیت جاری ہے : شاہد خاقان

وزیر اعظم کی جنگی ہیلی کاپٹر ٹی 129کی تجرباتی پرواز ، خریداری کیلئے بات چیت ...

استنبول ( این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکی کے جنگی ہیلی کاپٹر ٹی 129 کو اڑا کر تجرباتی پرواز کی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک ہیلی کاپٹر ٹی 129 کی اڑان بھر کر پاکستانی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف میں لکھوا دیا ہے۔ وزیراعظم نے ترک ہیلی کاپٹر پر تجرباتی پرواز کی اور ترکی کی دفاعی پیداواری صنعت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی میدان میں کامیابیوں پر رجب طیب اردوان حکومت مبار کباد کی مستحق ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے ترک حکام سے بات چیت جاری ہے اور پاک فوج بھی ہیلی کاپٹر کی خریداری کا جائزہ لے رہی ہے۔ ترک حکام نے بتایا کہ ٹی 129 کم وزن کا جنگی ہیلی کاپٹر ہے جو میزائل اور گنز سے لیس ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

مزید : صفحہ اول