افغانستان ریسٹورنٹ میں بم دھماکہ، سابق جنگی سردار نازک میر ہلاک، محافظ سمیت 8افراد زخمی

افغانستان ریسٹورنٹ میں بم دھماکہ، سابق جنگی سردار نازک میر ہلاک، محافظ سمیت ...

کابل (آئی این پی ) افغان صوبے تخار میں بم دھماکے میں سابق افغان جنگی سردار نازک میر ہلاک اور محافظ سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔ اتوار کو افغان حکام کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے تخار کے ایک ریسٹورنٹ میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سابق جنگی سردار نازک میر ہلاک جب کہ ان کا محافظ اور آٹھ دوسرے افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نصب شدہ بم کو ریموٹ کنٹرول سے اس وقت اڑایا گیا جب نازک میر ایک ریسٹورانٹ میں اتوار کی صبح کو ناشتہ کر رہا تھا۔ یہ جنگی سردار سابقہ سوویت یونین کی فوج کشی کے دوران 1980ء کی دہائی میں عسکری کارروائیوں میں شریک تھا۔

جنگی سردار ہلاک

مزید : صفحہ آخر