عمران خان جھوٹ اور مکاری کا دوسرا نام بن چکا ، پہلے اپنے والدین کی کرپشن کا حساب دیں : پیپلز پارٹی
اسلام آباد،کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے عمران خان کے سہیون میں جلسے سے خطاب پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو منہ کے جلاب لگ گئے ہیں ،عمران خان جھوٹ اور مکاری کا دوسرا نام بن چکا ہے، سہیون میں آج خورد برد خان اور بدعنوان اکٹھے نظر آئے، عمران نیازی میں اخلاقی جرات ہے تو کے پی کے میں احتساب بیورو کا آفس بحال کریں،عمران نیازی کی سونامی نے خیبر پختون کے عوام کو صرف آنسو دیئے،شہدائے اے پی ایس کے وارث طالبان نیازی کے خلاف فریادی ہیں،شوکت خانم کے چندے میں خوردبرد لوٹ مار نہیں تو اور کیا ہے، عمران نیازی اپنے باپ اکرام اللہ نیازی کی کرپشن کا حساب دے ۔اتوار کوپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سہیون میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ،جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی ،صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور سینیٹر روبینہ خالد نے بھی پی ٹی آئی چیئر مین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ سہیون میں آج خورد برد خان اور بدعنوان اکٹھے نظر آئے ،عمران نیازی کی سونامی نے خیبر پختون کے عوام کو صرف آنسو دیئے،شہدائے اے پی ایس کے وارث طالبان نیازی کے خلاف فریادی ہیں، مشال خان کے خون کے نشان عمران نیازی کے دامن پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کے چندے میں خوردبرد لوٹ مار نہیں تو اور کیا ہے،عمران نیازی اپنے باپ اکرام اللہ نیازی کی کرپشن کا حساب دے ، عمران نیازی اپنا ذریعہ آمدنی بتائیں،بنی گالا محل بے ایمانی اور خوردبورد کا ثبوت ہے ۔عمران خان کے الزامات پر صوبائی وزیر سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو منہ کے جلاب لگ گئے ہیں ،سندھ میں جتنے ہسپتال پیپلز پارٹی کی حکومت نے بنائے کسی صوبے میں نہیں بنے،جعلی خان کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا،سندھ میں حکومت 12 کلاس تک انرولمینٹ اور امتحانات کی فیس خود دیتی ہے،عمران خان جھوٹ اور مکاری کا دوسرا نام بن چکا ہے۔سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جھوٹ،غلط بیانی اور جعلسازی کے ماہرہیں،پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کی عوام کو غربت بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ، پختون عوام کا پیسہ جعلی خان کے پاس جا رہاہے ۔عمران نیازی میں اخلاقی جرات ہے تو کے پی میں احتساب بیورو کا آفس بحال کرے ،پختون عوام کی فریادہے جعلی خان نے لوٹ لیا ہے ۔
پیپلزپارٹی