افغانستان میں داعش کو امریکی اڈوں سے اسلحہ فراہم ہو رہا ہے: ساجد میر

افغانستان میں داعش کو امریکی اڈوں سے اسلحہ فراہم ہو رہا ہے: ساجد میر
افغانستان میں داعش کو امریکی اڈوں سے اسلحہ فراہم ہو رہا ہے: ساجد میر

لاہور (آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل بحال ہونے سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ دینی مدارس قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں اور قوم دینی فریضہ سمجھ کر مدارس کی خدمت اور اسکی حفاظت کررہی ہے ۔دینی مدارس اورپاکستان کا استحکام لازم وملزوم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک اکیڈمی سکردوسٹی میں طلباکے ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایک سوا ل کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی افغانستان اور خطے کے لیے امن اور امید نہیں بلکہ خون ریزی کا باعث بن رہی ہے ۔ پاکستان اور افغانستان کو دو بھائیوں کی طرح آپس میں بیٹھنا ہوگا ۔ پاکستان افغانستان کو باعزت اور خودمختار ملک دیکھنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو امریکی فوجی اڈوں سے اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔ امریکا جب سے افغانستان میں آیا ہے وہاں شدت پسندی اور تشدد میں اضافہ ہوا۔امریکہ اور بھارت نہیں چاہتے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مضبوط ہوں وہ دہشت گردی کو فروغ دینے والی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...