اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی )احتساب عدالت میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج (پیر) کو ہوگی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کے بچوں اور دامار کے خلاف 26اکتوبر سے تین ریفرنسز میں ٹرائل شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں آج (پیر) کو احتساب عدالت میں پیشں ہوں گے ۔ عدالت آج استغاثہ5ویں گواہ کاکامیاب ریکارڈ کرے گی اور سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل نیب کے گواہ پر جرح کریں گے ۔
اسحق ڈار