جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام کیلئے پر عزم ہیں: پاکستان

جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام کیلئے پر عزم ہیں: پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(آئی این پی )پاکستان نے اقوام متحدہ میں شورش زدہ علاقوں میں روایتی ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی منتقلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقائی توازن خطرے میں پڑجائے گا،جنوبی ایشیا میں ایک ملک کے بھاری فوجی اخراجات کے اثرات دوسرے تمام ممالک پر پڑ رہے ہیں، پاکستان جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام کے قیام کیلئے پر عزم ہے، پاکستان نہ خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہے اور نہ ہی اس کا خواہاں۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے جنرل اسمبلی کی اسلحہ کے عدم پھیلاؤ اور بین الاقوامی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے مشکلات پیدا کرنے والے رجحانات بالخصوص جنوبی ایشیا میں نظرآرہے ہیں جہاں ایک ملک کے بھاری فوجی اخراجات کے اثرات دوسرے تمام ممالک پر پڑ رہے ہیں۔فرخ عامل نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام کے قیام کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں شامل ہے اور نہ ہی اس کا خواہاں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -