بھارتی فوج کی مسلسل وحشیانہ کارروائیاں، کپواڑہ میں نوجوان شہید

بھارتی فوج کی مسلسل وحشیانہ کارروائیاں، کپواڑہ میں نوجوان شہید

سری نگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے علاقے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی بھی لی جس میں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی میں 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...