مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دبئی طلب کر لیا

مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دبئی طلب کر لیا

اسلام آباد (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کی تکمیل کے بعد پارٹی چیئرمین پرویز مشرف نے نومنتخب عہدیداروں اور مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دبئی میں طلب کر لیا ہے۔ اے پی ایم ایل کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی نے ایک بیان میں کہاہے کہ اے پی ایم ایل کے مرکزی ، صوبائی اور اوورسیز کے تمام چیپٹرز کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں جس کے بعد اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف نے تمام نومنتخب عہدیداروں سمیت مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دوبئی میں طلب کر لیا ہے۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت میں اے پی ایم ایل کے نو منتخب عہدیداران اور مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین 24 اکتوبر کو دوبئی روانہ ہوں گے۔ تین روزہ اجلاس میں نو منتخب عہدیداروں سے حلف لینے سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پارٹی کا مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور 2018کے انتخابات کی تیاری کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

پرویزمشرف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...