حکمران پھنس جائیں تو معافیاں مانگ کو باہر چلے جاتے ہیں : خورشید شاہ

حکمران پھنس جائیں تو معافیاں مانگ کو باہر چلے جاتے ہیں : خورشید شاہ
 حکمران پھنس جائیں تو معافیاں مانگ کو باہر چلے جاتے ہیں : خورشید شاہ

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ٹو ٹ گیا، ضیاء الحق نے آکر پاکستان کی تعمیرو ترقی کو ختم کردیا، آج گالی کی سیاست نے ملک کو تباہ کردیا ہے، عالمی ممالک پاکستان کے مخالف ہیں، ہم امریکہ اور روس کی جنگ کا حصہ بن کر تباہ ہوگئے، آج نعرے لگ رہے ہیں نیا پاکستان بنائیں گے، بھارت مسلم ممالک کو پاکستان کیخلاف اکسا رہا ہے،ذوالفقار علی بھٹو کا قتل پاکستان کیخلاف بڑی سازش تھی۔ اتوار کو تقریب سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ٹو ٹ گیا تو عوام کو نیا پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے بنا کر دیا۔ جمہوریت کے قاتل نے جو بنیاد ڈالی اس کو آج بھی بھگت رہے ہیں۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو پچاس سال پورے کررہی ہے، عوام تباہ ہو گئے ہیں لوگ ایک ایک روٹی کیلئے مر رہے ہیں ہم نے اپنے بچوں کی روٹی افغان مہاجرین کو دی پاکستان کے کسان اور مزدور بدحالی کا شکار ہیں۔ ہم قرض لے کر تباہ ہوتے جارہے ہیں۔ قر ض لے کر ملکی معیشت چلانے کی کوشش کی گئی ۔ بلاول ہماری امید ہے، وہ اپنی والدہ اور نانا کی طرح بڑے لیڈر بنیں گے ۔ مائنس پرو گر ا م بہت پرانا ہے لیکن یہ فیصلہ عوام کو دینا چاہئے ملک میں بہتری اس وقت ہوگی جب ٹھپے والے نہیں پیپلز پارٹی ہوگی۔ حکمران جب پھنس جاتے ہیں تو معافیاں مانگ کر باہر چلے جاتے ہیں۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...