طالبان سے مذاکرات ، افغان سفیر نے سمیع الحق سے مدد مانگ لی ، جے یو آئی کے سربراہ نے حامی بھر لی

طالبان سے مذاکرات ، افغان سفیر نے سمیع الحق سے مدد مانگ لی ، جے یو آئی کے ...

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک228 نیوز ایجنسیاں) جے یو آئی ( س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے افغان سفیرحضرت عمر زخیلوال نے ملاقات کی اور ان سے افغانستان میں قیام امن کے لئے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ مولانا سمیع الحق نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ ٹرائیبل نیوز نیٹ ورک کے مطابق افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیلوال نے مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا سمیع ا لحق سے ملاقات میں افغانستان کے امن کے حوالے مدد مانگی ۔ افغان سفیر نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے دونوں ملکوں نے بہت نقصان اٹھایا ہے، دونوں ممالک اس ناسور سے جان چھڑانے کے حوالے سے سنجیدہ اور مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ افغان سفیر نے مولانا سے اسلحہ بردار طالبان کومذاکرت کے میز پر لانے کے لیے تعاون اور مدد مانگی۔ مولانا سمیع الحق نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو برادرپڑوسی ممالک ہیں۔ ان دونوں کے درمیان بداعتمادی کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو بھرپور طریقہ سے جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں خاصی شدت دیکھنے میں آئی جس کے دوران کئی اہم کمانڈرمارے گئے ، امریکی فورسز کے ڈرون حملوں کے بعد افغان سکیورٹی فورسز پر بھی دہشت گردانہ حملوں میں شدت آگئی ہے، رواں ہفتے طالبان کی جانب سے افغان فورسز پر 8 بڑے حملے کئے گئے جن میں 200 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

افغان سفیر

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...