ورلڈ پاسبان ختم نبوت کاحکومت کی قادیانیت نوازی کیخلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کاحکومت کی قادیانیت نوازی کیخلاف وائٹ پیپر شائع کرنے ...

لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی مجلس عاملہ کا اجلاس علامہ ممتاز اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سر پرست اعلیٰ علامہ زبیر احمد ظہیر ،میاں محمد اویس ،شیخ محمد نعیم بادشاہ،حافظ شعیب الرحمن،مفتی عاشق حسین،مولانا محمد حنیف حقانی و دیگر نے شرکت کی۔علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نواز حکومت کی قادیانیت نوازی کیخلاف وائٹ پیپر شائع کرے گی۔

اور غیور اسلامیان پاکستان کو ن لیگ حکومت کی قادیانیت نوازی پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4