ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کی تعلیمی کانفرنس ، مرکزی اور ڈویژنل عہدیدار ان کا انتخاب

ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کی تعلیمی کانفرنس ، مرکزی اور ڈویژنل عہدیدار ان کا ...

لاہور(خبرنگار) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام گزشتہ روز تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں ایسوسی ایشن کے مرکزی اور ڈویژنل عہدیدار ان کا انتخاب کیا گیا۔سینئر سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹراظہر علی نے الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دیئے اور نئے منتخب عہدیداران کا اعلان کیا جس کے مطابق حسن محمود شاہین سرپرست اعلیٰ رحیم یار خاں ،رانامحمد اسلم انجم چیف آرگنائیزرمُلتان،رشید احمد بھٹی صدرلاہور،سردار سکندر حیات سسرانا جنرل سیکریٹری خانیوال ،محمد سجاد سینئر نائب صدرراوالپنڈی ،صائمہ علی سینئر وائس چیئرپرسن راوالپنڈی ،مُبشر نزیر ایڈیشنل سیکریٹری حافظ آباد، سکندر ذوالقرنین نائب صدر فیصل آباد،رانا محمد ساجد نائب صدر دوم بہاولنگر،حناء یعقوب وائس چیئرپرسن فیصل آباد،روبینہ شاہین ڈپٹی سیکریٹری لاہور،راشد نذر عباس آڈیٹر مظفر گڑھ ،رشیدہ بی بی رابطہ سیکریٹری کو کامیاب قرار دیا گیا۔

ڈویژنل صدور کے انتخاب میں محمد اعظم بھٹی صدر لاہور ڈویژن ،محمد منشا ساہیوال،محمد وکیل بھٹی مُلتان،جلیل احمد بھٹی بہاولپور،محمد فیاض راجہ ڈی جی خاں،چوہدری امیر افضل راوالپنڈی،سید حیدر عباس کاظمی سرگودھا،چوہدری محمد سرفراز گھمن گوجرانوالہ اورمہر گُل شیرکو فیصل آبادڈویژن کا صدر قرار دیا گیا۔ اجلاس عام نے نو مُنتخب عہدیداران کے ناموں کی توثیق کر دی ۔ وحید عالم خان صاحب ممبر قومی اسمبلی نے نو مُنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے اساتذہ کے گریڈز اور مراعات میں مثالی اضافہ کیا ہے ۔ہم سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 17تا20گریڈ کی اپ گریڈیشن ،اضافی ترقیوں،چارج الاؤنس میں اضافہ،،ان سروس پروموشن کے عمل کو تیز کرائیں گے ۔ آپ کی طرف سے پیش کیئے گئے تمام مسائل اور مطالبات وزیر اعلٰی پنجاب اور سیکریٹری سکولزسے مل کر حل کرائیں گے ۔نو مُنتخب عہدیداران نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر سکولوں کے سربراہان کے مسائل حل کروائیں گے،انہیں بہتر مراعات دلوانے کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔رانماؤں نے وزیر اعلٰی پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب،وزیرتعلیم پنجاب اور سیکریٹری سکول ایجوکیشن سے پُر زور مطالبہ کیا کہ 17 تا20گریڈ کے اساتذہ اور آفسران کو ون سٹیپ پروموشن دی جائے ۔سکولوں میں سالہا سال سے ہیڈز کی خالی پڑی ہوئی پوسٹوں کو ان سروس پروموشن کے ذریعے فی الفور میرٹ پر پُرکیا جائے۔CMروڈ میپ قابل عمل نہیں ہے اس پر فی الفور نظر ثانی کی جائے ڈراپ اوٹ ،رزلٹس فارمولوں پر نظر ثانی کی جائے ۔تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بااختیار بنایا جائے ۔راہنماؤں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے نہ کیئے گئے تو احتجاجی راستہ اپنانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔راہنماؤں نے سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے راہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کا شیڈول جلد جاری کیا جائے۔راہنماؤں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب سینئر سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...