جامعہ اشرفیہ میں مجلس صیانۃ المسلمین کا 2 روزہ اجتماع 28,27 اکتوبرکو ہوگا

جامعہ اشرفیہ میں مجلس صیانۃ المسلمین کا 2 روزہ اجتماع 28,27 اکتوبرکو ہوگا

لاہور(پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مجلس صیانۃ المسلمین کا 2 روزہ اجتماع 28,27 اکتوبرکو منعقد ہوگااس سلسلہ میں گذشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی مدظلہٗ کی زیر صدارت ایک اہم انتظامی و مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب مہتم مولانا قاری ارشد عبید اور حافظ اجود عبید سمیت دیگر علماء و منتظمین نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی حالات کی وجہ سے مجلس صیانۃ المسلمین کا اجتماع 3 دن کے بجائے 2 دن منعقد کیا جائے گا جس کے تحت27 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک بعد نماز فجر اجتماع کا آغاز ہوگاجبکہ اجتماع کا اختتام 28 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نمازِ عشا ء اختتامی بیان و دعا کے ساتھ ہوگا اجتماع میں طلبہ کی دستار بندی بھی ہوگی اجتماع سے ملک بھر کی نامور علمی و دینی شخصیات شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور مدظلہٗ، مفتی محمد رفیع عثمانی(مفتی اعظم پاکستان) شیخ الاسلاممفتی محمد تقی عثمانی ، مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل ، مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی، ،مولانا حکیم شاہ محمد مظہر،مولاناشاہ فیروز میمن ،مولانا تنویر الحق تھانوی’ مولانا مفتی سید عبدالقدوس ترمذی، مولانا اسد تھانوی، مولانا مفتی محمد طیب، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا مفتی محمد زاہد، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ، مولانا اشرف علی (سرگودھا) ، مولانا شفیق بستوی، مولانا مفتی عبدالباری، مولانا محمد ابراہیم سمیت دیگر علماء شرکت و خطاب کریں گے۔

اجلاس میں مفتی احمد علی،پروفیسر ڈاکٹر حافظ زاہد علی ملک ،مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا احمد عمر، مولانا سمیع اللہ حقانی، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی ،،مولانا حافظ بلال اشرف ،صاحبزادہ شہبازخان شیروانی اور مولانا یاسر نور نے بھی شرکت کی اجلاس میں اجتماع کیلیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...