امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کل پاکستان آئیں گے

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد، واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر 24اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے امریکی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق مریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے ا مریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے امریکی وزیر خارجہ اپنے غیر ملکی دورے کے دوران گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے جس کے بعد وہ پاکستان اور بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ رپورٹس کے مطا بق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھی دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خواجہ آصف نے 14 اگست اور 4 اکتوبر کو امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔۔ دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے دورہ پاکستان کے لیے حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے دورے کے دوران نو ڈو مور کا دوٹوک پیغام دینے کا فیصلہ کرلیا ہے

ریکس ٹلر سن

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...