جمہوری نظام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عدنان ہنجراء

جمہوری نظام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عدنان ہنجراء

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سابق ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کیوں کہ اس جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اورجیالوں نے دی پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور بالا دستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کو ہر صورت چلتا دیکھنا چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی ہر وہ راستہ روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان ہوں اور کوئی بھی جمہوری نظام سبوتاز کرنے کی کوشش کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ جمہوری نظام کو برقرار رکھنے کے لیے آصف علی زرداری کے جمہوری فلسفے کو آگے بڑھائیں۔ ۔

حکومت سیاسی کارکنوں پر بلاجواز انتقامی کاروائیاں بند کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...