لاہور لیڈز یونیورسٹی میں نئے طلباو طالبات کے اعزاز میں تعارفی تقریب

لاہور لیڈز یونیورسٹی میں نئے طلباو طالبات کے اعزاز میں تعارفی تقریب

لاہور (پ ر)لاہور لیڈز یونیورسٹی میں تعلیمی سال کے لئے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینے والے طلباو طالبات کی کثیر تعداد کے اعزاز میں شاندار تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مرکزی کیمپس کماہاں روڈ آف ڈیفنس روڈ میں ہونے والی تقریب کی صدارات وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ جبکہ گیسٹ آف آنر کے طور پر صدر یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو نے شرکت کی۔ ایڈوائزر یونیورسٹی ڈاکٹر اشہد احمد اور مینجنگ ڈائریکٹر میاں اسد وٹو نے بھی بطور انتظامیہ شمولیت کی۔۔ قرآن پاک کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیرز سید تنویر عباس تابش نے کی۔ پرو وائس چانسلر نے نئے آنے والے طلباو طالبات ،صدور شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے کہا کہ لیڈز یونیورسٹی کا مقصد جدید اور معیاری تعلیم سے طلباو طالبات کو آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ کامیاب پروفیشنل بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔قلیل عرصے میں ہی لیڈز یونیورسٹی نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

انتظامیہ اور اساتذہ کی شب و روز کی محنت قابل تعریف ہے۔مارکیٹ ضروریات کے مطابق کورسسز آفر کئے جا رہے ہیں تاکہ جاب کے حصول میں آپ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ میاں اسد وٹو نے کہا کہ 22 سے زائد بی ایس اور 14سے زائد ایم اے ڈگر ی پرگرامز کیلئے 52پی ایچ ڈی اور 150سے زائد ایم فل اساتذہ لاہور لیڈز یونیورسٹی کی پہچان ہیں جو بہترین علم سے سٹوڈنٹس کو روشناس کرا رہے ہیں۔ایڈوائزر یونیورسٹی ڈاکٹر اشہد احمدنے نئے آنے والے طلباو طالبات سے خطاب کرتے کہا کہ لیڈز یونیورسٹی میں آپ کو ہر ممکن تعلیمی سہولیات مہیا کریں گے۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی یکساں مواقع میسر ہیں۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو وظائف دیئے جائیں گے۔ آ پ کو چاہئے کہ کتب کو اپنا ساتھی بنا کر بہترین سکور حاصل کریں۔ ریسرچ کے میدان میں مالی معاونت بھی فراہم کریں گے تاکہ عالمی معیار کی تحقیق کر کے پروفیشنل فیلڈ میں بلند مقام حاصل کریں اور یونیورسٹی کا نام بھی روشن کریں۔ انھوں نے مزید کہانئے آنے والے طلباو طالبات کی کثیر تعدادلاہور لیڈز یونیورسٹی کے تعلیمی معیار پر اعتماد کا ثبوت ہے۔رجسٹرار نو ر الامین ہوتیانہ،ڈاکٹر تنویر،ایڈوکیٹ محمد یونس،ڈاکٹر نوازش، ڈاکٹر عبدالروف بٹ،ڈاکٹر عامر باسط، سید تنویر عباس تابش، سمیت کثیر تعداد میں فیکلٹی ممبران اور مہمان گرامی نے شرکت کی۔ اس موقع پر نئے آنے والے طلباو طالبات کی سہولت کیلئے تمام شعبہ جات کے سٹالز لگائے گئے ۔جہاں سے ٹائم ٹیبل اور یونیورسٹی کارڈز تقسیم کئے گئے۔نئے سیشن کی ایم اے، بی اے، بی ایس آنرز کی کلاسز کا آغاز بروز پیر 23 اکتوبرسے ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...