احکام سے اسلامی زندگی وجود میں آتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی

احکام سے اسلامی زندگی وجود میں آتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلامی زندگی اُس وقت تک وجود میں نہیں آسکتی ۔ جب تک احکام پر عمل نہ کیا جائے احکام سے زندگی وجود میں آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا۔ اسلام ہمیں شرم وحیا جھوٹ نہ بولنے۔ عورتوں کے لئے پردے کا حکم ۔ اخلاقیات کا درس دیتا ہے۔ اور جھوٹی گواہی دینے سے منع فرمایا گیا ہے۔
کسی کا حق تلفی نہ کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صحابہ کرام نے حضور نبی کریمؐ سے سوال کیا کہ نماز کیسے پڑھی جائے۔ آپ نے فرمایا ۔ نماز ایسے پڑھو جیسے میں پڑھتا ہوں اسلام کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضور نبی کریم میں اک سارے نبیوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔ شریعت کی پابندی بھی ضروری ہے ۔ ہمیں نماز کے فرائض کو سمجھنا چاہیے۔