امریکی وزیر خارجہ ریاض پہنچ گئے سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے

امریکی وزیر خارجہ ریاض پہنچ گئے سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے

ریاض (آن لائن)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن دورہ ایشیا کے پہلے مرحلے میں ریاض پہنچ گئے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں ایران اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سعودی دارلحکومت ریاض پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ریکس ٹلرسن اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت سے سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر ایران کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔ امریکی وزیر خارجہ قطر اور عرب ریاستوں میں سفارتی تناؤ کم کرنے پر بھی بات کریں گے۔

ملاقات

مزید : کراچی صفحہ اول