سیاسی علماء کو اسلام نہیں اسلام آباد عزیز ہے ،اسدقیصر

سیاسی علماء کو اسلام نہیں اسلام آباد عزیز ہے ،اسدقیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (این این آئی)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ضلع صوابی کے غیور پختونوں نے ساٹھ برس اے این پی کو سپورٹ کیا لیکن بدلے میں اے این پی صوابی کے لئے کچھ بھی نہ کرسکی بلکہ جیل خانہ جات ،عشر و زکوٰۃ اور جنگلات جیسے بے کار محکموں کی وزارتیں صوابی کو دی گئیں ۔ اے این پی اپنے دور حکومت کا کوئی اہم منصوبہ اور تحفہ دکھادے جو صوابی کو دیا گیا ہو۔ان خیالات کا اظہا انہوں نے زیدہ میں حجرہ سیرئی چم میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے اسلام کے نام پر ووٹ حاصل کئے لیکن اسلام تک نافذ نہیں کیا ۔سیاسی علماء اپنے منشور سے انخراف کررہے ہیں ان کو اسلام نہیں اسلام آباد عزیز ہے۔
اسد قیصر