حالات پریشان کن ہیں‘ سیاسی جماعتیں، ادارے قومی مفاد کو ترجیح دیں‘ جاوید ہاشمی

حالات پریشان کن ہیں‘ سیاسی جماعتیں، ادارے قومی مفاد کو ترجیح دیں‘ جاوید ...

ملتان( سپیشل رپورٹر )سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حالات پریشان کن ہیں،سیاسی جماعتیں اور ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دیں،سی پیک منصوبہ گیم چنیجر ہے جو ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا ،سیاسی وسماجی رہنما حبیب سنگھیڑا کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہماری آپس کی تقسیم کا فائدہ دشمن کو ہوگا،ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے اختلافات ختم کرکے ایک پیج پراکٹھے ہوں،انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل چلتے رہنا چاہیے،ملک اب مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،عشائیہ کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعبدالرحمن کانجونے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کوساتھ ملکر چلنا چاہیے ،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔عشائیہ کی تقریب میں ایم این اے رانا قاسم نون، ایم پی ائے رائے منصب، ایم پی ائے عامر شاہ، خالد سنگھیڑا،عبدالرحمن سنگھیڑا، چیئرمین بورڈ ریاض ہاشمی، ایس ایس پی سپیشل برانچ چوہدری شریف ظفر،سی ٹی اوچوہدری شریف جٹ، سی او واپڈا چوہدری اکرم ، اے سی دنیا پور حسنین سنپال،ملک ساجد ڈھمرا، محمد شریف چنگوانی،سلیم قریشی، چوہدری آصف، عبدالرحمن فری، آفتاب جٹ، زاہد عدنان گڈو، سدیر اعوان، چوہدری شہباز، یحی گجر، شاہد حمید چوہان، چوہدری لطیف ، شکیل بلوچ، وقاص بلوچ، ساجد سنگھیڑا ، ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ، علی شان ، بنیامین ساجد، عقیل انصاری ،عبدالحئی اثری ودیگرنے بھی شرکت کی۔

جاوید ہاشمی

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...