شیخ رشید اور عمران خان جمہوری عمل میں نقب لگانا چاہتے ہیں : احسن اقبال

شیخ رشید اور عمران خان جمہوری عمل میں نقب لگانا چاہتے ہیں : احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے ٹیکنو کریٹ حکومت کا ماڈل کہیں نظر نہیں آ رہا ، جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنیوالی سازشی قوتوں کو مایوسی ہو گی۔گزشتہ روز نارووال کے صوبائی حلقہ 134 میں عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا مزید کہنا تھا عوام جانتے ہیں سازشیں کون کر رہا ہے، 2018کے انتخابات میں خیبر پختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرا ئیں گے،عمران خان مجھے ن لیگ کا ارسطو کہتے ہیں لیکن اب حکومت کے اقدامات کی بدولت بیس کروڑ عوام ارسطو بن چکے ہیں۔ نظام انصا ف میں بہتری کی ضرورت ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہم سب مانتے ہیں،نواز شریف نے عدالت کے ہر فیصلے پر عمل کیا ، پر ویز مشرف کے دور میں بھی نواز شریف کی سیاست لپیٹنے کی کوششیں کی گئیں لیکن اس وقت ناکامی ہوئی اب بھی یہ سازشیں ناکام ہوں گی، شیخ رشیدننگے پاؤ ں ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں بھاگتے رہے ہیں شیخ رشید نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی توہین کی۔ جس صوبے میں تر قیا تی کام ہو رہے ہیں وہاں کے لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا،مخالفین دھرنے دیتے رہیں گے اور ملک ترقی کرتا جائے گا بجلی کا بحر ان ختم ہو چکا اب لوڈ شیڈنگ کا جن قابو میں ہے۔ عمران خان سے ایک صوبہ تو چلا نہیں 20کروڑ عوام کا ملک کیسے چلے گا جبکہ ہماری صفو ں میں اتنا گند نہیں جتنا تحریک انصاف میں ہے۔ ہم نے آج پاکستان کو استحکام دیا ہے اور ہی وجہ ہے خیبرپختونخوا کے اندر وہاں کے عو ا م پریشان ہیں کیونکہ تحریک انصاف نے ہر شعبے میں انتشار پیدا کر دیا ہے، جو لوگ تحریک انصاف میں گئے تھے اب واپس آ رہے ہیں ۔شیخ رشید اور عمران خان پاکستان کے جمہوری عمل میں نقب لگانا چاہتے ہیں، ان دونوں کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی جبکہ عمران خان پہلے اپنے یوٹرن کا جواب دیں پھر ہم پر تنقید کریں۔ الیکشن بل میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، ختم نبوت میں ایک بال برابرشبہ کی بھی گنجائش نہیں، ا یمان کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے، مجھے دکھ ہے کچھ لوگوں نے اللہ اور رسولؐ سے محبت کا ٹھیکہ خود لے لیا ہے۔ کسی کے ایمان کا فیصلہ کرنے کا اختیا ر کسی دوسرے کو نہیں، ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو پاکستان میں مذہب کی بنیاد پر افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں، ختم نبوت میں نہ تو کسی قسم کا کوئی خلل پیدا ہوا اور نہ ہی اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی، ایسی کسی بھی بات پر کان نہ دھریں جس سے ملک میں انتشار پھیلے۔ جن لو گوں کو سیاسی مقاصد درکار ہیں ان سے کہوں گا 8 ماہ اور صبر کر لیں، 2018 میں آئینی مدت کے اندر الیکشن ہوں گے، جو پاکستان کی سیاست اور نظام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ سی پیک کے دشمنوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں، سیاسی ایجنڈوں کیلئے ملک میں ایسی فضا بنا ئی جاتی ہے تاہم ہم ترقی کے راستے پر چل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں ان تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے،کسی کو عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم ملک کے اندر اداروں میں تصادم نہیں چاہتے، اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے نارووال میں پیر سید شہسوار شمس کے عرس میں شرکت کی اور مزار پر حاضری دی۔
احسن اقبال