کوہلومیں بارودی سرنگ کا دھماکا؛ ایک شخص جاں بحق

کوہلومیں بارودی سرنگ کا دھماکا؛ ایک شخص جاں بحق

کوہلو(آن لائن) تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق کوہلومیں تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مولوی شمبوخان جاں بحق جب کہ نواب خان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا اور فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔#/s#

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...