مخالفین ترقیاتی منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں : سید ایڈووکیٹ

مخالفین ترقیاتی منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں : سید ایڈووکیٹ

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مخالفین ترقیاتی کاموں سے بو کھلا ہٹ کا شکار ہے،پسماند ہ علاقوں میں جاری کروڑوں روپے کے جاری تر قیا تی منصوبوں کی تکمیل سے تر قی و خو شحالی کے نئے دور کا اغاز ہو گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گمبتگے تالا ش میں شمولیتی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پرمعتبر خان،امجد خان،منشم گل،عزیزاحمد ،نعیم خان اور نو شیران خاندانوں اور سینکڑوں سا تھیوں سمیت پی ٹی آئی ،پی پی پی اور اے این پی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس مو قع پر تحصیل نا ظم ریاض محمد ایڈو کیٹ ،تحصیل نا یب امیر جماعت اسلامی ظریف شاد ،عماید ین ،مشران اور علما ء کرام سمیت لوگو ں کی کثیر تعداد مو جود تھی ،صو با ئی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ نے کہا کہ دوارب95کروڑ کی لاگت سے تیمرگرہ میں میڈ یکل کا لج منصو بے پر کام جاری جبکہ لویر دیر میں 4ہزار سے ذیادہ اساتذہ کی خا لصتا میرٹ پر بھر تی سے تعلیم یا فتہ بے روز گار نو جوانوں کو روزگار ملا ہے ،کروڑ وں روپے کی لا گت سے دور دراز علاقوں تک سڑکوں کو تعمیر،صا ف پا نی فراہمی منصوبوں پر کام جاری جس سے ترقی وخوشحالی کا نیادور شروع ہو گا جبکہ جلد مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی منصوبوں پر 6کروڑ کی لا گت سے کام کا آغاز ہوگا ،انہوں نے کہا کہ،جماعت اسلامی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے جد و جہد جاری ر کھے ہو ئے ہیں ،موجو دہ صو با ئی حکومت نے پرا ئیوٹ سو د پر پابندی ،تعلیمی اداروں میں ناظرہ ،تجوید کی کلاسز لازمی جبکہ نصاب میں اسلامی مضامین شامل کرکے اسلامی اقدامی اقدارکو فروغ دیا ہے اس موقع پر انہوں نے علاقہ کے لئے بجلی کھمبوں ،ٹرانسفامرز فراہمی کے اعلانات بھی کئے

مزید : کراچی صفحہ اول