بٹ خیلہ‘ درجنوں افراد کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

بٹ خیلہ‘ درجنوں افراد کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)ملاکنڈ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے درجنوں کارکنان مستعفی ہو کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔شمولیت کا اعلان انہوں نے یونین کونسل کوپر اور یونین کونسل ہیروشاہ گنڈیروشاہ میں منعقدہ اجتماعات کے دوران کیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ تھے ۔ اجتماعات سے ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ ، تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ، پی پی پی تحصیل درگئی کے جنرل سیکرٹری محمد یونس خان اور سہیل احمد سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام کے سرکردہ خاندانوں کے سربراہان مولوی فضل ربی ، جمیل ، عبد الحمید ، نعیم خان ، حسین احمد ، شعیب خان ، فضل منان ، اویس خان سورپُل میں جبکہ عوامی نشنل پارٹی کے اسرار الدین ،محمد اسحاق ، مختیار الدین ، کامران خان، نعمان الدین ، اکرام الدین اور عمران الدین سمیت درجنوں آفراد نے پی پی پی میں شمولیت کاا علان کیا ۔ شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ پی پی پی نے آمرانہ سوچ کا خاتمہ کرکے تمام آختیارات غریب عوام کو دئیے ہیں اور پختون قوم کو حقیقی معنوں میں شناخت بھی پی پی پی نے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ، پختون اور تبدیلی کے نام پرعوام کو دھوکہ دیا گیا جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ اسلام کے لئے جتنی خدمت پی پی پی نے کی ہے کسی مذہبی جماعت نے نہیں کی ہے ۔یہی لوگ اسلام کے نام پر اسمبلیوں میں پہنچ گئے لیکن اسمبلی میں اسلام کا نام بھی نہیں لیا۔ ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ پی پی پی کے علاوہ کسی جماعت کے پاس غریب عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے اس لئے عوام کی نظریں پی پی پی پر لگی ہوئے ہیں اس لئے پی پی پی اقتدار میں آکر عوام کے تمام مسائل حل کریگی ۔

Back to C

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...