خیبر پختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ محمود خان

خیبر پختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ محمود خان

پشاور(سٹاف رپورٹر) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر آبپاشی وکھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی مربوط پالیسیوں اور انقلابی اصلاحات کی بدولت نہ صرف صوبے کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا بلکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ایسے انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کی پاکستان کی دیگر صوبوں میں صرف تقلید کررہے ہیں اور بین الاقوامی اداروں میں بھی صوبائی حکومت کی کارکردگی کو بھرپور سراہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانڈل ڈاگ مٹہ سوات میں ایک عظیم الشان شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں اے این پی‘پی پی پی‘مسلم لیگ(ن) اور جے یوآئی سے تعلق رکھنے والے اہم کارکنان جن میں خالد خان‘شاجہان خان‘دولت مند‘دولت خان‘خان طوطی‘تاج محمد خان‘گل صفدر‘بخت خائستہ خان‘خیبر ‘گل آمین‘بخت مند‘مسلم خان‘علی شیر خان‘عبد اللہ اور دیگر نے اپنے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اپنے اپنے سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے کارکردگی پر مثبت تنقید کواصلاح کا ذریعہ سمجھتے ہیں تاہم مسترد شدہ سیاسی مہروں کا بے بنیاد پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی روش کو رد کرنے کے معاملے میں کسی سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف نے اپنے سیاسی مستقل کی پرواہ کئے بغیرعوام کی امنگوں کی مطابق کرپٹ اور بد عنوان سیاسی خاندانوں کے خلاف نتیجہ خیز سرگرمیاں شروع کی ہے۔جس سے عوام میں ایک نیا جوش اور ولولہ پید اہوا اور اب عوام آئندہ انتخابات میں ایسے جرآت کا مظاہرہ کریں گے جس سے نہ صرف کرپٹ سیاستدانوں کا صفایا ہوگا بلکہ حقیقی طور پر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا۔محمود خان نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام پر کسی کا احسان نہیں یہ عوام کی ٹیکسوں سے مکمل ہوتے ہیں اور عوام کی خون پسینے سے اپنے جیبیں بھرنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو اختیار بھی دیا اور اس حوالے سے پولیس کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے حلقہ نیابت میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 14ارب روپے کی خطیر رقم سے حلقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں جن میں24آبنوشی ٹیوب ویل‘2500بجلی کے کھمبے‘500نئے ٹرانسفارمر‘400پرانے ٹرانسفارمرز کی مرمت‘سڑکوں ‘پلوں‘طبی وتعلیمی اداروں کی تعمیر مرمت‘سیلاب سے بچاؤ کیلئے حفاظتی پشتہ جات‘ایریگیشن چینل‘وغیرہ کی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے جس سے نہ صرف سابقہ محرومیوں کا آزالہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوشحالی ترقی کا ایک انقلاب برپا ہوگا۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...