صوبہ بحالی بہاولپور کے باسیوں کا حق ہے‘ لیکررہیں گے‘ ڈاکٹر وسیم اختر

صوبہ بحالی بہاولپور کے باسیوں کا حق ہے‘ لیکررہیں گے‘ ڈاکٹر وسیم اختر

بہاولپور ( بیورورپورٹ )جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج ہم بہاولپور کی عوام کے حقوق غصب کرنے پر تخت لاہور سے اعلان (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

بغاوت کرتے ہیں حکمران بہاولپورکی تخت لاہور سے آزادی سے خائف ہیں ،جماعت اسلامی کل بھی صوبہ بہاولپور کی بحالی کیلئے کوشاں تھی اور جب تک اس خطے کے عوام کا انکا حق نہیں مل جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے نام سے فنڈز جاری کیے جاتے ہیں لگائے میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر لگا دیے جاتے ہیں وہ تحریک صوبہ بہاولپور کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کر رہے تھے ریلی فرید گیٹ سے چوک فوارہ تک نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صوبہ کی بحالی ناگزیر ہے صوبہ کی بحالی بہاولپور کے باسیوں کا حق ہے تخت لاہور سے اپنا حق چھین کر رہیں گے مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے صوبہ بہاولپور کی بحالی کیلئے تحریک کو صرف اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتی رہیں ہیں اسمبلیوں میں صوبہ بحالی کی قراردایں پاس ہونے کے باوجود آج تک عمل درآمد نہیں کرایا جاسکاصوبہ بحال ہونے سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بہتر روزگار اور صحت و تعلیم کی سہولیات میسر ہونگی جب تک صوبہ بہاولپور بحال نہیں ہوتا جماعت اسلامی اسمبلیوں میں عوام کے حقوق کی جدوجہد کرتی رہے گی۔تحریک صوبہ بہاولپور کے مرکزی چیئرمین جام حضور بخش نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی ہم پرقرض ہے اور عوام کی مدد سے اس قرض کو چکائیں گے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارسلان خان نے کہا کہ سب سے زیادہ کپاس اور گندم ہمارا خطہ پیدا کرئے اور پھر بھی ہم ملک کے سب سے پسماندہ رہے اور دھاگے اور ٹیکسٹائل ملیں لاہور فیصل آباد اور کراچی میں لگیں اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا بہاولپور ڈویژن کا ایک ایک بچہ تخت لاہور سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گا ریلی سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید ذیشان اختر ،تحریک صوبہ بہاولپور کے سیکرٹری جنرل نصراللہ ناصر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...