صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات‘ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے حوالے سے غور وخوض

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات‘ متحدہ مجلس عمل ...

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی)و ملی یکجہتی کونسل (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو آئی (س) کے امیرمولانا سمیع الحق سے ملاقات کی اس موقع پر پیر ناصر جمیل ہاشمی ،عبدالرحمن مکی ،شیخ محمد یعقوب ،عبدالحمید بھی موجود تھے ملاقات میں متحدہ مجلس عمل کی بحال کے سلسلے میں غوروخوض ہواصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں کونسل میں شامل بہت سی جماعتوں نے کہا کہ وہ بھی الیکشن میں حصہ لیں گی لہذا اگر تمام مذہبی جماعتوں کا اتحاد بنایا جائے تو یہ زیادہ مفید ثابت ہوگامولانا سمیع الحق نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتیں پہلے ہی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکی ہیں دونوں قائدین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ایک بڑا اتحاد تشکیل دیا جائے جس میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ پر یقین رکھنے والی دینی اور سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے اور سیکولر لبرل عناصر کے خلاف ملکر الیکشن لڑا جائے ۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...