ملتان سمیت تمام ڈویثرنز کو تعلیمی اداروں کے قریب ریلوے لائنوں کیساتھ واقع غیر ضروری گزرگاہیں فوری بند کرنے کی ہدایت

ملتان سمیت تمام ڈویثرنز کو تعلیمی اداروں کے قریب ریلوے لائنوں کیساتھ واقع ...

ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کو تعلیمی اداروں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کے قریب ریلوے لائنوں کے ساتھ واقع تمام غیر ضروری گزرگاہیں فوری طو پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق شعبہ انجینئرنگ سے کہا گیا ہے کہ ایسے تعلیمی ادارے جن میں آنے جانے کے لئے باقاعدہ لیول کراسنگ(ریلوے پھاٹک)موجودہیں وہاں ریلوے لائنوں میں بنے ہوئے تمام غیر ضروری راستوں اور ریلوے ٹریک کے ساتھ طلباء و طاکلبات کی آمدروفت روکنے کے لئے اقدامات کریں مزید براں ریلوے ٹریک کے ساتھ واقع تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ بچوں کی آمدورفت کے موقع پر اپنے سٹاف کو تعینات کریں تاکہ کسی نوعیت کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...