عاشق رسولؐ غازی علم دین کا 88 واں یوم شہادت 31 اکتوبر کو منایا جائیگا

عاشق رسولؐ غازی علم دین کا 88 واں یوم شہادت 31 اکتوبر کو منایا جائیگا

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) حرمت رسول ؐ پر جان قربان کرنے والے سچے عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کا 88واں(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

یوم شہادت 31اکتوبر کو ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا،غازی علم دین شہید نے آخری نبی کریم حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے گستاخ رسول ؐ راجپال کو سرعام جہنم واصل کردیاتھا،غازی علم دین شہید کو 31اکتوبر1929کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی،غازی علم دین شہید پھانسی پاگئے مگر عشق رسول ؐ آج تک زندہ اور قیامت تک زندہ رہے گا،سچے عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کے یوم شہادت کے حوالے سے ملک بھرکے اندر سیمینارز،قر آن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

غازی علم دین

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...