مشرف کرنسی نوٹ پر اپنی تصویر لگوانا چاہتے تھے، ظفر اللہ جمالی

مشرف کرنسی نوٹ پر اپنی تصویر لگوانا چاہتے تھے، ظفر اللہ جمالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے مشرف لے کرآئے تھے لیکن پھر مجھے ہٹانے میں بھی اہم کردار اداکیا، وہ کرنسی نوٹ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

پر اپنی تصویر لگوانا چاہتے تھے، میں نے تنہا مخالفت کی۔مقامی اخبار کے مطابق ظفراللہ جمالی نے بتایاکہ 2008ء میں پی پی حکومت نے مشرف سے بھی حلف لیا تھا، پرویز مشرف صدر تھے اور آئین میں یہ واضح لکھا ہے کہ وزیراعظم، صدر کی مرضی پر کام کرے گا۔ پرویز مشرف ڈاکٹر قدیرخان کو امریکہ کے حوالے کرنا چاہتے تھے میں نے مخالفت کی اور کہا میں دستخط نہیں کروں گا، امریکہ کا اس پر پریشر تھا۔ ائیربیسز مجھ سے قبل ہی امریکہ کو دے چکے تھے لیکن جب ان کے اقدامات میں رکاوٹ بنا تو ہٹانے میں بھی وہی اہم کردار تھے۔ رپورٹ کے مطابق ظفراللہ جمالی نے اعتراف کیا کہ بلوچ رہنما ء اکبر بگٹی کا قتل پرویز مشرف کی زیادتی تھی ،میرا بس چلے تو سب سے پہلے آئندہ الیکشن کی بجائے سب کا حساب لیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر