پاک چین اقتصادی راہداری سے منسلک منصوبوں کی آئندہ 2 برسوں میں تکمیل متوقع

پاک چین اقتصادی راہداری سے منسلک منصوبوں کی آئندہ 2 برسوں میں تکمیل متوقع

ملتان(جنرل رپورٹر)پاک چین اقتصادی راہداری کے ساتھ منسلک منصوبوں کی آئندہ دو سالوں میں تکمیل متوقع ہے سی پیک کے مکمل ہوتے ہی پاکستان میں اقتصادی خوشحالی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

آنے کے امکانات روشن ہیں ‘یورپ‘ عرب‘ وسطی ایشیائی ممالک نے پاکستان کے ساتھ براہ راست یا بلا واسطہ طور پر تجارت شروع کرنے کے لئے اپنے سفیروں کو یہاں بھیجنا شروع کردیا ہے ‘ایک اندازے کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد پاکستان کے صنعتکاروں سے ملاقات کے لئے آچکی ہے ‘ملتان‘ کراچی‘ لاہور‘ساہیوال‘کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں انڈسٹریل سٹیٹ اور نئی فیکٹریوں کے قیام میں دلچسپی لی جارہی ہے‘ اس سلسلہ میں چین‘ یورپ اور دیگر ممالک نے پاکستان کو توانائی کے بحران سے نجات کے لئے بھی پیشکشیں شروع کردی ہیں‘ پاکستان میں اقتصادی راہداری مکمل ہونے کے بعد یہاں کے لوگوں کے لئے بھی23لاکھ سے زائد نوکریاں پیدا ہونگی جس سے بڑی حد تک بیروزگاری میں کمی واقع ہوگی اور کاروبار معاملات بھی بہتر ہونے کی توقع ہے‘ بلا شبہ سی پیک ہمارے ملک کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔

تکمیل

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...