ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ڈولفن فورس کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ڈولفن فورس کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں آج ڈولفن فورس کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔تقریب کے مہمان (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
خصوصی ریجنل پولیس افیسر ملتان محمد ادریس احمد ہوں گے۔تقریب کے بعد ڈولفن فورس سی پی او ملتان کی قیادت میں پورے شہر میں فلیگ مارچ کرے گی۔معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں ڈولفن فورس کی 27ٹیمیں شہر کے اہم مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی۔کینٹ،گلگشت،حسین آگاہی،عزہز ہوٹل،نواں شہر،ڈیرہ اڈا سمیت شہر کے اہم مقامات پر ڈلفن فورس کی ٹیمیں تعینات رہیں گی،ابتدائی طور ڈولفن فورس کی پاس آوٹ ہونے والی 27ٹیمیں شام 4سے رات 12بجے تک ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔شام اور رات کے اوقات میں شہر بھر میں ڈکیتیوں کی زیادہ وارداتیں ہونے کے پیش نظر ڈولفن فورس کو 4سے 12کی ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔
ڈولفن فورس