مسلم لیگ ن ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے‘ خرم نواز گنڈا پور
بھکر( نامہ نگار) نواز اور شہباز شریف کو پھانسی کے تخت پر دیکھنا زندگی کا مقصد مسلم لیگ نواز ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیراہے سال کے اختتام سے قبل خاندان شریفاں کی سیاست کا خاتمہ ہو گا کرپٹ نا اہل شخص کی قیادت میں سیاسی سفر طے کرنے والی پارٹی شہدا کے خون کو خریدنے کی ناکام (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کوششوں میں مصروف ہے عوامی تحریک کے کارکنوں کا مشکل دور گزر چکا جلد نئے دور کا آغاز ہو گا بھکر کے کارکنوں نے ثابت کیا کہ وہ قائد انقلاب کے حکم پر جان تک قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مرکزی ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے بھکر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کرپٹ ترین خاندان شریفاں کا سال کے اختتام تک اقتددار کا سورج غروب ہو جائے گا جس کے ساتھ ہی اس خاندان کی سیاست بھی ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے اس شاہی خاندان نے ملک میں اربوں کی کرپشن کر کے غریب عوام کو مقروض بنا دیا کرپٹ خاندان چوری کر کے شرمندہ ہونے کی بجائے بے شرمی سے مجھے کیوں نکالا کے سوال کر رہا ہے اقتدار میں 200ایم این اے پاس رکھنے والی جماعت کے اقتدار کے ختم ہوتے ہیں صرف20ممبران ہی ہوں گے انھوں نے کہا کہ شاہی خاندان کی شہزادی اپنے بیانات میں ملک دشمن ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لئے پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف بیانات دے رہے ہے انھوں نے کہا کہ قائد انقلاب نے دھرنے سے قبل جو کچھ کہا تھا اس کا ایک ایک حرف سامنے ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا جلد ہی باقر نجفی رپورٹ کے منظر عام پر آتے ہی شہباز شریف بھی پھانسی کے پھنڈے میں لٹکے ہوں گے۔