جمشید دستی کا بھائی مشتاق دستی لکڑی چوری کے الزام میں 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

جمشید دستی کا بھائی مشتاق دستی لکڑی چوری کے الزام میں 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

مظفر گڑھ، جتوئی ( نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) ممبرقومی اسمبلی جمشیددستی کے بھائی مشتاق دستی کو2 ساتھیوں سمیت سرکاری لکڑی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے. تفصیل کے مطابق میں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو 2 ساتھیوں سمیت سرکاری لکڑی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا.ایس ایچ او سول لائن شاہدرضوان کیمطابق مشتاق دستی اور ان کے 2 ساتھی چک مٹھن میں سڑک کنارے موجود محکمہ جنگلات کے درخت کاٹ رہے تھے اور شہریوں کی اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کیاگیا. ایس ایچ او کیمطابق تھانہ سول لائن میں محکمہ جنگلات کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا اور جمشید دستی کے بھائی سے چوری کی گئی سرکاری لکڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ مشتاق دستی کا موقف ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر راستہ کلیئر کرانے کے لیے لکڑی کٹوا رہاتھا، دوسری جانب جمشیددستی کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے، اگر ان کا بھائی گناہگار ہے تو اسے سزاملنی چاہیے.

مشتاق دستی گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...